اے وی ایل سی کراچی کی کارروائی، گاڑیاں و موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کراچی نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری کرنے میں ملوث تین عادی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی نارتھ ناظم آباد ڈویژن میں کی گئی جہاں سے عمر فاروق ولد عبدالحق، نادر ولد خان محمد اور عظمت ولد ابوبکر صدیق کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ فارچونر (جیپ) اور دو موٹرسائیکلیں بھی برآمد کیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • BG-8089 (فورچونر)

  • KLB-4297 (ہونڈا 125)

  • KLX-2080 (اسٹرونگ پاور 70)

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، جن میں تھانہ تیموریہ، مبینہ ٹاؤن اور اسلام آباد میں مقدمات شامل ہیں۔ تینوں ملزمان پہلے بھی کئی بار گرفتار ہوچکے ہیں اور جیل جاچکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات اور برآمدگیوں کی توقع ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “اے وی ایل سی کراچی کی کارروائی، گاڑیاں و موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!