سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، فوج اور رینجرز کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندی پر، کے ایس ای-100 انڈیکس 1,52,000 پوائنٹس عبور کرگیا

ریڈیو پاکستان کے مطابق حالیہ بارشوں اور بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے تناظر میں فوجی دستوں کو حساس علاقوں میں ضروری سازوسامان کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کی جا سکے۔

سندھ رینجرز محکمہ آبپاشی کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے جو دریاؤں اور حفاظتی پشتوں پر مرمتی اور تعمیری کاموں میں مصروف ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں اور پشتوں پر گشت اور چوکیاں بڑھا دی گئی ہیں تاکہ پانی کے دباؤ اور ممکنہ کٹاؤ پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

کچے کے علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندانوں کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں رینجرز نے سول انتظامیہ کے تعاون سے ایک مفت طبی کیمپ بھی قائم کیا ہے تاکہ متاثرین کو فوری علاج اور امداد میسر آ سکے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، فوج اور رینجرز کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!