اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 43 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 4 الگ الگ کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوو کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

فیصل آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والی خاتون کے سامان سے شہد کے ڈبوں میں چھپائی گئی 9 کلو گرام آئس برآمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح مہران ٹاؤن کراچی سے دبئی بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو چرس برآمد ہوئی۔

راولپنڈی میں کوریئر آفس کے ذریعے امریکا سے بھیجے گئے پارسل سے 8 گرام ویڈ برآمد کیا گیا، جبکہ انڈس ہائی وے کوہاٹ پر ٹرک سے 24 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مجموعی مالیت 43 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 43 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!