ایس ایس پی ملیر کا زخمی پولیس کانسٹیبل کی عیادت کے لیے آغا خان اسپتال کا دورہ

کراچی: ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق گزشتہ روز تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے بہادر کانسٹیبل کی عیادت کے لیے آغا خان اسپتال پہنچے۔

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 43 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

ایس ایس پی ملیر نے زخمی پولیس اہلکار کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس جوان کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا۔

ڈاکٹر عبدالخالق نے کہا کہ یہ بہادر جوان ہماری فورس کا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ہر وقت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مستعد ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے اسپتال میں موجود ڈاکٹرز سے زخمی اہلکار کے علاج کی تفصیلات معلوم کیں اور کانسٹیبل کے اہل خانہ کو پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!