نیو کراچی پولیس مقابلہ، 4 ملزمان گرفتار؛ شاہراہِ نور جہاں ڈکیتی کیس میں بھی ملوث نکلے

کراچی: نیو کراچی میں پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران ڈگری کالج سیکٹر 11-I کے قریب مقابلے کے بعد چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن میں سے دو زخمی حالت میں جبکہ دو بغیر زخمی حراست میں لیے گئے۔ زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر کو قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 43 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت دانیال مسیح ولد اشرف (زخمی)، وارث عرف بابر مسیح ولد بوٹا (زخمی)، محمد نذیر شاہ ولد بشیر محمد شاہ (بلا ضرب) اور صابر ولد سلیم (بلا ضرب) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں ہونے والی سنگین ڈکیتی کی واردات (ایف آئی آر نمبر 516/25 بجرم دفعہ 397/392/34) میں بھی ملوث ہے۔ اس واردات کے دوران ملزمان نے ایک گھرانے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور موبائل فون لوٹے تھے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف سنگین جرائم کا ریکارڈ بھی موجود ہے، جن میں اقدامِ قتل، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے کئی مقدمات شامل ہیں۔ ان میں سے وارث عرف بابر اور دانیال عرف دانی کے خلاف سب سے زیادہ مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں، جبکہ ملزم محمد نذیر شاہ سابق پولیس اہلکار رہ چکا ہے جسے 2020 میں برطرف کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی پولیس مقابلہ، 4 ملزمان گرفتار؛ شاہراہِ نور جہاں ڈکیتی کیس میں بھی ملوث نکلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!