سندھ پولیس کا تھانوں اور شعبہ تفتیش کو پیپرلیس بنانے کا فیصلہ، پی ایس آر ایم ایس سسٹم مکمل فعال

(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس نے صوبے بھر کے تھانوں اور شعبہ تفتیش میں دستاویزی اندراج ختم کرکے آن لائن پولیس اسٹیشن ریکارڈ منجمنٹ سسٹم (PSRMS) کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تمام تھانے اور شعبہ تفتیش ایک ماہ میں، جبکہ دیگر ڈویژنز دو ماہ میں پی ایس آر ایم ایس پر منتقل کر دیے جائیں گے۔

امام احمد رضا کی فکر کا مرکزی محور تحفظ ختم نبوت ہے، مقررین

آئی جی سندھ نے کہا کہ اگلے چند ماہ میں پولیس کو مکمل پیپرلیس اور ڈیجیٹلائزڈ کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، کرائم اینڈ انویسٹی گیشن، آئی ٹی، اسٹیبلشمنٹ، اے آئی جیز لیگل، ویلفیئر اور آپریشنز نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی آئی ٹی نے اجلاس کو بتایا کہ پی ایس آر ایم ایس کا موبائل ورژن بھی متعارف کرا دیا گیا ہے جو iOS اور اینڈرائیڈ اسٹورز پر دستیاب ہے۔ ایپلیکیشن میں صوتی خودکار ٹائپنگ (Voice Automated Typing) کی سہولت بھی شامل ہے تاکہ عملے کو کیس اندراج میں آسانی ہو۔ ایپ میں صرف ضمنی چالان کے 70 سے زائد نمونے بھی پہلے سے موجود ہیں۔

ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن نے بتایا کہ صوبے کے تمام تھانوں اور شعبہ تفتیش میں دستاویزی اندراج کے ساتھ ساتھ پی ایس آر ایم ایس فعال ہے، تاہم ایپ کے استعمال سے کیسز کا ڈیجیٹل اندراج مزید آسان اور تیز ہو جائے گا۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ایپلیکیشن کے فوائد اور استعمال سے متعلق پولیس افسران و عملے کے لئے ٹریننگ کورسز متعارف کرائے جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اور ڈی آئی جی تفتیش کراچی کو اس حوالے سے خصوصی شارٹ کورسز کرانے کی ذمہ داری دی گئی۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ گزشتہ پانچ سالوں اور حالیہ بھرتی ہونے والے نوجوان اے ایس آئیز کی فہرست مرتب کر کے انہیں شعبہ تفتیش میں تعینات کیا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ قوی امید ہے اس عمل سے شعبہ تفتیش و آپریشنز کی کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ کیس ڈیٹیکشن کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ پولیس کا تھانوں اور شعبہ تفتیش کو پیپرلیس بنانے کا فیصلہ، پی ایس آر ایم ایس سسٹم مکمل فعال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!