بھارت نے دریائے ستلج میں بڑے سیلاب سے آگاہ کردیا پنجاب کے کئی اضلاع زیرِ آب

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے ہریکے بیراج پر دریائے ستلج میں ممکنہ بڑے سیلاب کی پیشگی اطلاع پاکستان کو فراہم کردی ہے۔ بھارتی ہائی کمشن نے 25 اگست کو باضابطہ طور پر ہائی فلڈ کے خدشے سے آگاہ کیا، اس سے ایک روز قبل 24 اگست کو دریاے توی میں بڑے ریلے کی اطلاع دی گئی تھی۔
پریمیئر لیگ یونائیٹڈ کی ناکامی برقرار ایورٹن نے نئے اسٹیڈیم میں برائٹن کو زیر کرلیا

ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد یہ سیلابی صورتحال پر ہونے والے اہم رابطے ہیں۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق:

ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے اور تربیلا، کالا باغ، چشمہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ادھر دریائے ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں پنجاب کے کئی دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق متاثرہ دیہات کے لوگوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ دریائے ستلج نے سرحد کے قریب کئی علاقوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں وزیرا گدوکا اور میکلوڈ گنج کے علاقوں میں سیلابی ریلے سے بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ خاص طور پر دھان، تل اور چارہ جات کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بھارت نے دریائے ستلج میں بڑے سیلاب سے آگاہ کردیا پنجاب کے کئی اضلاع زیرِ آب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!