اتوار کو پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ ایک بار پھر کامیابی حاصل نہ کرسکا اور فلہم کے خلاف 1-1 سے ڈرا پر اکتفا کرنا پڑا، جبکہ جیک گریلیش کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ ایورٹن نے اپنے نئے اسٹیڈیم کا کامیاب افتتاح برائٹن کے خلاف 0-2 کی فتح سے کیا۔
لا لیگا ایمباپے اور وینیسیئس کی چمک ریال میڈرڈ نے اوویڈو کو 0-3 سے مات دی
کریون کاٹیج میں یونائیٹڈ کو برونو فرنینڈس کی ضائع شدہ پنالٹی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ پہلا گول یونائیٹڈ کو تب نصیب ہوا جب فلہم کے روڈریگو منیز نے 60ویں منٹ میں بدقسمتی سے اپنا ہی گول کردیا۔ تاہم، سابق آرسنل مڈفیلڈر ایمائل اسمتھ رو نے 73ویں منٹ میں ایلکس ایوبی کے کراس پر گول کرتے ہوئے فلہم کو قیمتی پوائنٹ دلا دیا۔
یونائیٹڈ کے نئے مینیجر روبن اموریم کی مہنگی فارورڈ لائن (میتھیس کنہا، برائن ایمبیومو اور بنجمن سیسکو) تاحال متاثر کرنے میں ناکام ہے۔ سیزن کے آغاز پر آرسنل کے ہاتھوں 1-0 کی شکست کے بعد یہ مسلسل دوسرا میچ ہے جس میں ریڈ ڈیولز کو پوائنٹس گنوانے پڑے۔
ایورٹن کا نیا دور
ایورٹن نے 53,000 نشستوں پر مشتمل اپنے نئے اسٹیڈیم میں فاتحانہ آغاز کیا۔ گریلیش نے دونوں گولز میں کلیدی کردار ادا کیا اور وہ فارم دکھائی جس کی وجہ سے مانچسٹر سٹی نے اسے ریکارڈ فیس پر خریدا تھا۔ ایلیمن ندیائے نے 23ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا جبکہ دوسرے ہاف کے آغاز پر جیمز گارنر نے دوسرا گول بنا دیا۔
برائٹن نے کئی مواقع ضائع کیے، یہاں تک کہ ڈینی ویلبیک کی پینالٹی بھی گول کیپر جارڈن پِک فورڈ نے روک لی، یوں ایورٹن نے اپنے شائقین کو یادگار کامیابی تحفے میں دی۔
دیگر میچز
ناٹنگھم فاریسٹ نے کرسٹل پیلس کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلا۔ ہڈسن اوڈوئی نے پیلس کے ابتدائی گول کے بعد اسکور برابر کیا۔
فاریسٹ کے کوچ نونو ایسپیریٹو سانتو نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلب چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
