کراچی میں بارش سے اربن فلڈنگ، سب سے زیادہ کوتاہی کے الیکٹرک کی رہی: شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں بارش وقفے وقفے سے ہوتی تو شہر کو اتنے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

کراچی ایم اے جناح روڈ پر گودام میں آگ ریسکیو آپریشن جاری

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ محض ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی بارش نے اربن فلڈنگ پیدا کر دی۔ اگر برسات مسلسل کے بجائے وقفے وقفے سے ہوتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ، کمشنر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر عملہ سڑکوں پر موجود رہا اور مسلسل شہر کا دورہ کرکے نکاسی آب کے اقدامات میں مصروف رہا۔

سینئر وزیر نے کہا کہ شہریوں کو جس تکلیف اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا، اس پر سندھ حکومت نے معذرت بھی کی ہے۔ بلدیہ عظمیٰ نے مرکزی نالوں کی ایڈوانس صفائی کرائی تھی لیکن زیادہ بارش کے باعث پانی کو نکلنے میں وقت لگا۔ انڈر پاسز پر بھی نکاسی کے لیے مشینری موجود تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیشتر اموات کرنٹ لگنے اور کچھ دیواریں گرنے کے واقعات میں ہوئیں، جس کا دکھ سب کو ہے۔

شرجیل میمن نے سب سے زیادہ کوتاہی کے الیکٹرک کی قرار دی اور کہا کہ مختلف علاقوں میں 48 گھنٹوں تک بجلی معطل رہی جبکہ حیدرآباد میں حیسکو کی نااہلی نمایاں نظر آئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوئی دوسرا صوبہ نہیں بنے گا۔ نئے انتظامی یونٹس کا معاملہ فی الحال مفروضہ ہے، اگر ایسا ہوا تو پارٹی مشاورت کے بعد اپنا مؤقف سامنے لائے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں بارش سے اربن فلڈنگ، سب سے زیادہ کوتاہی کے الیکٹرک کی رہی: شرجیل میمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!