سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ عمران خان کو 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مل گئی

سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت دے دی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔
پاکستان اور چین کے تعلقات برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں اسحٰق ڈار

سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے جبکہ پنجاب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے ریاست کی نمائندگی کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عمران خان کے خلاف کیا شواہد ہیں، جس پر پراسیکیوٹر نے تین گواہوں کے بیانات اور مختلف ٹیسٹوں کی درخواست کا حوالہ دیا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے وائس میچنگ، فوٹو گرامیٹک اور پولی گرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر ایسا ہے تو اس کے قانونی نتائج ہوں گے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ گرفتاری سے پہلے دو ماہ کا وقت تفتیش کے لیے کافی کیوں نہ سمجھا گیا؟

چیف جسٹس نے مزید سوال کیا کہ ضمانت کے مقدمات میں حتمی رائے دی جا سکتی ہے یا نہیں، اور یہ بھی کہ کیا لاہور ہائی کورٹ کے ایک اور ضمانتی فیصلے کا اصولِ نظیر اس مقدمے پر لاگو نہیں ہوگا؟ پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ ضمانت سے متعلق ریمارکس عبوری نوعیت کے ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نومبر 2024 میں عمران خان کو ضمانت دینے سے انکار کیا تھا، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے بھی ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ نے آج ان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

پی ٹی آئی نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’وکٹری فار عمران خان‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ خیرمقدمی مہم چلائی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ عمران خان کو 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مل گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!