پاکستان اور چین کے تعلقات برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں اسحٰق ڈار

نائب وزیرِاعظم اسحٰق ڈار نے چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں ممالک ہر سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
آرمی چیف نے کوئی انٹرویو نہیں دیا سہیل وڑائچ کا دعویٰ ذاتی تشہیر کی کوشش ہے ڈی جی آئی ایس پی آر

اسحٰق ڈار نے کہا کہ چین کے وزیرِ خارجہ کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، چھٹے اسٹریٹیجک مذاکرات کے دوران مفید اور بامقصد بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میرے لیے خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مجھے اپنے عزیز بھائی اور دوست کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہنے کا موقع ملا۔

اجلاس میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، سی پیک میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت ہوئی اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

نائب وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کو سراہتے ہیں۔ دونوں ممالک خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور تمام اہم امور پر اتفاق رائے رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعظم کے آئندہ دورۂ چین پر بھی گفتگو ہوئی، جب کہ سی پیک فیز ٹو، عوامی سطح پر روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین سلامتی کونسل سمیت عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور چین کے تعلقات برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں اسحٰق ڈار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!