کراچی: لیاری گینگ وار کے دو خطرناک کارندے گرفتار، قتل و دہشتگردی میں ملوث ہونے کے انکشافات

کراچی میں پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے نے مشترکہ کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کو مرزا آدم خان روڈ، گارڈن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، یوٹیوبر ڈکی بھائی آن لائن بیٹنگ ایپس کے فروغ کے الزام میں گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت طلحہٰ عرف جہانگیر اور داد محمد کے نام سے ہوئی ہے جو لیاری گینگ وار کے شوٹر ارشد پپو گروپ کا اہم حصہ بتائے جاتے ہیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور دہشتگردی کے سنگین مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل بھی جیل جاچکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزم طلحہٰ عرف جہانگیر نے چار سال جیل کاٹنے کے بعد شاکر بلوچ کے منشیات کے اڈے پر کام شروع کیا اور آئس، کرسٹل اور ہیروئین کی آن لائن ڈیلوری میں ملوث رہا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد آئس اور ہیروئین برآمد کی۔

تحقیقات کے مطابق ملزم طلحہٰ نے 2020 میں چاکیواڑہ کے علاقے میں پولیس انسپکٹر جاوید پر گرنیڈ حملہ کرکے شہید کیا تھا۔ اسی سال جہان آباد میں قدیر نامی شخص پر فائرنگ بھی کی۔ 2017 میں کلاکوٹ کے علاقے میں عقیل رحمانی پر گرنیڈ حملہ اور پاک کالونی میں حاجرہ نامی خاتون کو قتل کیا۔ 2018 میں جہان آباد، پاک کالونی میں حفیظ نامی شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا جبکہ 2022 میں باروی بلوچ کے اغوا میں بھی ملوث رہا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: لیاری گینگ وار کے دو خطرناک کارندے گرفتار، قتل و دہشتگردی میں ملوث ہونے کے انکشافات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!