کراچی: شاہین فورس اہلکاروں کا ویڈیو بنانے پر جھگڑا، دو پولیس اہلکار معطل

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں شاہین فورس کے اہلکاروں اور ایک شہری کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر پولیس حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا۔

کراچی: لیاری گینگ وار کے دو خطرناک کارندے گرفتار، قتل و دہشتگردی میں ملوث ہونے کے انکشافات

ترجمان پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک ہوٹل کے کاؤنٹر پر اس وقت پیش آیا جب شہری نے شاہین فورس اہلکاروں کی ویڈیو بنائی جس پر تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا۔ سوشل میڈیا پر منظرعام پر آنے والی ویڈیو پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ایکشن لیتے ہوئے اہلکار PC احتشام اور PC روشن خان کو معطل کردیا۔

ایس ایس پی نے واقعے کی فوری انکوائری کا حکم دیا ہے اور تحقیقات کی ذمہ داری ایس ڈی پی او لیاقت آباد وسیم محمد کے سپرد کردی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا اس طرح کا رویہ ناقابلِ قبول ہے، ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

One thought on “کراچی: شاہین فورس اہلکاروں کا ویڈیو بنانے پر جھگڑا، دو پولیس اہلکار معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!