وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاپان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاپان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں۔ انہیں یہ دورہ جاپان حکومت کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جو مریم نواز کے لیے ایک اور اعزاز ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ اور ان کے وفد کو رخصت کیا۔ وفد میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، صوبائی وزراء ملک صہیب بھرت اور ذیشان رفیق، معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن نے 13 سال بعد شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کردی

مریم نواز سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں۔ اپنے قیام کے دوران وہ ٹوکیو، اوساکا اور یاکوہوما کا دورہ کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز اوساکا میں ہونے والے ورلڈ ایکسپو میں بھی شرکت کریں گی۔

اس کے علاوہ مریم نواز جاپان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی اور مختلف جاپانی اداروں کا دورہ بھی کریں گی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاپان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!