سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن نے 13 سال بعد شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کردی

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن نے 13 سالہ رفاقت کے بعد اپنے شوہر، پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشلی بائیڈن نے رواں ہفتے کے آغاز میں ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی، جس میں شادی کی ناکامی کا ذکر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ بندش، کوئٹہ میں آن لائن فوڈ ڈلیوری کا کاروبار شدید متاثر

عدالتی کارروائی سے قبل ایشلی بائیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں ایک مرد اور خاتون ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ ہاتھ ان کے شوہر اور کسی خاتون دوست کے ہیں، تاہم کچھ دیر بعد ایشلی نے وہ پوسٹ حذف کر دی۔

طلاق کی اصل وجہ کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، کیونکہ دونوں فریقین کی جانب سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔ میڈیا کی جانب سے ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی، مگر انہوں نے کسی قسم کا بیان دینے سے انکار کر دیا۔

یاد رہے کہ ایشلی بائیڈن اور ڈاکٹر ہوورڈ کرین کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن نے 13 سال بعد شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!