بھارتی ائیرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ مشکوک، بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا سوال — ثبوت کہاں ہیں؟

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی ائیرچیف مارشل اے پی سنگھ کے پاکستانی طیارے گرانے کے حالیہ دعوے پر شدید شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ائیرچیف کی تقریر میں کیا گیا دعویٰ فضائیہ کی پریس ریلیز میں شامل ہی نہیں تھا۔

سکھر میں معرکہ حق جشنِ آزادی کا شاندار میوزیکل کانسرٹ، عوام کا جوش و جذبہ قابلِ دید

پراوین ساہنی نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارت نے واقعی ایف-16 یا دیگر طیاروں کو فضا یا ہینگر میں نشانہ بنایا تھا تو یہ ممکن نہیں کہ تین ماہ تک دنیا کو اس کی خبر نہ ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ائیرچیف اب تک یہ بھی واضح نہیں کر سکے کہ تباہ کیے گئے طیارے کون سے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی ائیرچیف نے حالیہ بیان میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جنہیں بقول ان کے پاکستانی ائیرفیلڈز پر نشانہ بنایا گیا۔ یہ بیان اس جنگ کے تین ماہ بعد سامنے آیا، جو بھارت کے لیے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنی تھی۔

دوسری جانب پاکستان 7 مئی کی فضائی جھڑپ کے فوراً بعد رافیل سمیت بھارتی طیارے مار گرانے کی شواہد اور تفصیلات سامنے لا چکا تھا، جن کی تائید بھارتی میڈیا رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔ پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونیکیشن ہیک کرکے کاک پٹ میں ہونے والی گفتگو بھی ریکارڈ کر لی تھی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بھارتی ائیرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ مشکوک، بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا سوال — ثبوت کہاں ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!