ریاست کی کبھی پالیسی نہیں رہی کہ غیر مسلموں کو نشانہ بنایا جائے، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کسی بھی حکومت کے دور میں ریاست کی یہ پالیسی نہیں رہی کہ غیر مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا جائے یا انہیں دوسرے درجے کا شہری سمجھا جائے۔ سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کے دن کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی پیش کردہ قرارداد پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبِ اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ نبی کریم ﷺ، خلفائے راشدین اور بعد کے ادوار میں قائم اسلامی ریاستوں میں غیر مسلموں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا۔

کمشنر کراچی کی ہدایت، جشنِ آزادی شایانِ شان منانے کے لیے ضلع وسطی میں تیاریوں کا آغاز

سعید غنی نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے قبل اور بعد میں غیر مسلم برادری نے ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبے میں ایسے ادارے قائم کیے جن سے زیادہ تر مسلمان فیضیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ماضی میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے واقعات میں صرف غیر مسلم ہی نہیں بلکہ مسلمان بھی نشانہ بنے، مختلف مسالک، مساجد، تعلیمی اداروں اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں پر بھی حملے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تقریر کے مطابق اور آئین میں درج تمام حقوق کی فراہمی کے لیے ہر دورِ حکومت میں کوشش کی گئی۔ سعید غنی نے کہا کہ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مسجد نبوی میں مسیحی وفد کی مہمان نوازی کی اور خلفائے راشدین کے ادوار میں غیر مسلموں کو بیت المال سے مدد فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبِ اسلام غیر مسلموں کے تحفظ کا ضامن ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ریاست کی کبھی پالیسی نہیں رہی کہ غیر مسلموں کو نشانہ بنایا جائے، سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!