تھانہ گلستان جوہر کی بڑی کارروائی، سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنے والے 2 مفرور ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ گلستان جوہر پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مورخہ 7 اگست 2025 کو بلاک 10، نزد KDA فلیٹس گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران سیکیورٹی گارڈ کو مزاحمت پر زخمی کرنے والے ملزمان کو CCTV فوٹیج کی مدد سے نہایت حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

ریاست کی کبھی پالیسی نہیں رہی کہ غیر مسلموں کو نشانہ بنایا جائے، سعید غنی

گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف ولد خان محمد اور توصیف رضا قادری ولد طارق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو عدد 9mm پستول، ایمونیشن اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 579/25 تھانہ گلستان جوہر میں درج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف نئے مقدمات الزام نمبر 600/601/25 بجر دفعہ 23(i)A درج کرلیے گئے ہیں۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دونوں ملزمان ماضی میں بھی مختلف جرائم میں گرفتار ہوچکے ہیں، جبکہ ان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی تفصیل حاصل کی جارہی ہے۔

رلیٹیو 6 ٹیگز (انگلش میں):

ایک لفظی بہترین میٹا کی ورڈ (اردو میں):
گرفتاری

Ask ChatGPT
67 / 100 SEO Score

One thought on “تھانہ گلستان جوہر کی بڑی کارروائی، سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنے والے 2 مفرور ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!