فیڈرل بی ایریا حادثہ: ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق، پاکستان سنی تحریک کی شدید مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے فیڈرل بی ایریا میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں ہیوی ٹریفک سے حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع روز کا معمول بن چکا ہے، جبکہ سندھ حکومت اور ٹریفک پولیس شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔

حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم، ڈمپر حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظر آ رہے ہیں، کرپشن مافیا اتنی مضبوط ہو چکی ہے کہ متعلقہ محکمے بھی اس کے آگے بے اختیار ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، مگر یہاں شہری بے یار و مددگار ہو چکے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار شاکر زخمی جبکہ اس کی بیٹی ماہ نور اور بیٹا احمد رضا جاں بحق ہو گئے۔ ماہ نور کی شادی اگلے ماہ طے تھی مگر حادثے نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جنوری سے جولائی تک کراچی میں خونی ٹریفک حادثات میں 500 سے زائد شہری جاں بحق اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ اموات ہیوی ٹریفک، بالخصوص ٹریلرز کی زد میں آ کر ہوئیں۔ عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر کب حکومت جاگے گی اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “فیڈرل بی ایریا حادثہ: ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق، پاکستان سنی تحریک کی شدید مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!