سعودآباد میں ویگو گاڑی چھیننے کی واردات ناکام، پولیس مددگار 15 کا فوری ایکشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پولیس مددگار 15 کو سعودآباد کے علاقے میں ویگو گاڑی چھیننے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ٹیم بمعہ علاقہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے کالر سے رابطہ کر کے ابتدائی معلومات حاصل کیں، جن کے مطابق نامعلوم ملزمان کالر کے ڈرائیور سے ویگو گاڑی چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

فیڈرل بی ایریا حادثہ: ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق، پاکستان سنی تحریک کی شدید مذمت

ٹریکر کی مدد سے گاڑی کی لوکیشن حاصل کر کے پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے۔ پولیس نے گاڑی برآمد کر کے مزید قانونی کارروائی علاقہ پولیس کے حوالے کر دی۔

کالر نے مددگار 15 اور علاقہ پولیس کے فوری رسپانس کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “سعودآباد میں ویگو گاڑی چھیننے کی واردات ناکام، پولیس مددگار 15 کا فوری ایکشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!