حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم، ڈمپر حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، ٹرانسپورٹرز نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمشنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

امریکہ میں پاکستانی اسپورٹس فوٹوگرافر ناصر عبداللہ کشمیری کا فٹ پاتھ پر پھسلنے سے زخمی ہونے کا واقعہ

شرجیل انعام میمن نے ڈمپر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور واقعے کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا ضیاع ناقابلِ تلافی ہے، تشدد اور توڑ پھوڑ مسائل کا حل نہیں۔ سندھ حکومت ٹرانسپورٹ سیکٹر کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور تمام فریقین کے ساتھ مل کر اصلاحات لائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔ ڈمپر مالکان کو ہدایت کی گئی کہ گاڑیوں میں کیمرا، ٹریکر، انشورنس اور ڈرائیورز کے لائسنس کو لازمی بنایا جائے۔ ٹرانسپورٹرز کے مالی نقصانات کے تعین کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم، ڈمپر حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!