سرجانی ٹاؤن میں موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار، چوری شدہ گاڑیاں اور پارٹس برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ویسٹ زون پولیس نے تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان خان بروہی گوٹھ کی کچی آبادی میں ایک مکان کے اندر موٹرسائیکل کے پارٹس کھول رہے تھے کہ خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی۔

یوم آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ — “معرکہ حق” کا خصوصی پیغام جاری

پولیس نے ملزمان کو اوزار سمیت حراست میں لے کر مکان سے 2 مکمل موٹرسائیکلز، 1 کھلی ہوئی موٹرسائیکل، 3 فیول ٹینک، 4 ٹائر، 3 سائلنسر، 3 رم، 4 مڈگارڈ، دیگر پارٹس اور نقدی برآمد کی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبر KOC-5416 تھانہ سرسید ٹاؤن کی حدود سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 374/2025 بجرم دفعہ 397/34 ت پ درج ہے۔ جبکہ برآمد شدہ دوسری موٹرسائیکل نمبر HCE-4504 تھانہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے چوری شدہ ہے، جس کا مقدمہ الزام نمبر 1056/2025 بجرم دفعہ 381-A ت پ درج ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان جنید ولد رئیس خان، محمد عارف ولد محمد اقبال اور راحیل ولد عارف کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کر دیا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سرجانی ٹاؤن میں موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار، چوری شدہ گاڑیاں اور پارٹس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!