اسلام آباد (بیورو رپورٹ): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عدالتی سزا کے بعد عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بھارتی پروازوں پر فضائی پابندی سے سول ایوی ایشن کو 4 ارب 10 کروڑ کا نقصان، خواجہ آصف کا انکشاف
نوٹیفکیشن کے مطابق عمر ایوب کا عہدہ خالی قرار دیا گیا ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے قائد حزبِ اختلاف کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے تین اہم عہدے واپس لے لیے گئے ہیں، جن میں:
-
عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانا،
-
زرتاج گل سے پارلیمانی لیڈر کا عہدہ واپس لینا،
-
احمد چٹھہ کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے فارغ کرنا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر کو مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمر ایوب کو نااہل قرار دیا۔ اس فیصلے کے بعد قومی اسمبلی نے کارروائی کرتے ہوئے عہدہ خالی قرار دے دیا۔
قانونی ماہرین کے مطابق قائد حزبِ اختلاف کے عہدے کے لیے نئی نامزدگی کا عمل جلد متوقع ہے، جس کے لیے پارلیمانی جماعتوں میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
