اسلام آباد میں ٹک ٹاک کی اسٹیم فیڈ کی افتتاحی تقریب شزا فاطمہ کا نوجوانوں کی ٹیکنالوجی میں رہنمائی پر زور

وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے اسلام آباد میں ٹک ٹاک کی "اسٹیم فیڈ” (STEM Feed) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔
وزیراعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ موسمیاتی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ سوشل میڈیا ایپس کو صرف تفریح کے بجائے سیکھنے کا ذریعہ بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو لرننگ ٹول کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ نوجوان سائنسی، تکنیکی اور تعلیمی میدان میں اپنی قابلیت کو نکھار سکیں۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کی ڈیجیٹل شناخت بنانا ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ اور موثر انداز میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے جو آنے والے وقت میں ایک بڑا معاشی انجن بنے گی۔

شزا فاطمہ نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار سے متعلق عوام کے سوالات درست ہیں، تاہم گزشتہ سال سے انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو کہ ٹیکنالوجی سے عوامی دلچسپی کا مظہر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارت سے ٹیکنالوجی کے میدان میں مقابلہ جیتا ہے اور اب عالمی سطح پر اپنی شناخت مستحکم کر رہا ہے۔؎

60 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد میں ٹک ٹاک کی اسٹیم فیڈ کی افتتاحی تقریب شزا فاطمہ کا نوجوانوں کی ٹیکنالوجی میں رہنمائی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!