وزیراعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ موسمیاتی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
Monday 4th August 2025

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے خطے میں بڑی تباہی مچائی ہے اور یہ سب ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، حالانکہ دنیا بھر میں کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

شہباز شریف نے یاد دہانی کرائی کہ 2022 میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی تھی اور اب یہ صورتحال سال بہ سال بگڑتی جا رہی ہے، جس کے اثرات گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر صوبوں میں واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے قومی سطح کا اہم ادارہ قرار دیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان میں دانش اسکول کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، جب کہ سولر پارک کے منصوبے کی ذاتی نگرانی کر رہے ہیں اور یہ منصوبہ بھی جلد مکمل ہوگا۔

دورے کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال، نقصانات، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ موسمیاتی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!