ایرانی سفیر کا دورۂ پاکستان کو تاریخی قرار وزیرِاعظم شہباز شریف و قیادت کا تہہ دل سے شکریہ

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے صدر ایران کے حالیہ دورۂ پاکستان کو "یادگار” اور "تاریخی” قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی وفد کو پاکستان میں جو گرمجوشی، فراخ دلی اور مہمان نوازی ملی، وہ ناقابلِ فراموش ہے۔
اسلام آباد میں ٹک ٹاک کی اسٹیم فیڈ کی افتتاحی تقریب شزا فاطمہ کا نوجوانوں کی ٹیکنالوجی میں رہنمائی پر زور

ایرانی سفیر نے بالخصوص وزیر اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس اہم دورے کو یادگار بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ایوان صدر میں ایرانی وفد کی میزبانی کی۔

اپنے بیان میں رضا امیری مقدم نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور وزارتِ خارجہ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے دورے کے کامیاب انعقاد اور ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی میزبانی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں وفد کے لیے پرتپاک استقبال کا بندوبست کیا گیا۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستانی وزرا و مشیروں — ریاض حسین پیرزادہ، خواجہ آصف، جام کمال خان، عبدالعلیم خان، محمد رضا حیات ہراج اور عطا اللہ تارڑ — نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور 12 اہم معاہدوں کو حتمی شکل دینے میں خلوص اور جذبے کے ساتھ کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رشتہ تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی بنیادوں پر استوار ہے، اور حالیہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک نے تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، اور وہ اسے اپنی ذمہ داری اور اعزاز سمجھتے ہیں کہ اس ہدف کے حصول کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات کام کریں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایرانی سفیر کا دورۂ پاکستان کو تاریخی قرار وزیرِاعظم شہباز شریف و قیادت کا تہہ دل سے شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!