رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، سہراب گوٹھ اور خلجی گوٹھ سے دو منشیات فروش گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر سہراب گوٹھ اور خلجی گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت محمد نظیم اور جہانگیر خان عرف ملا کے نام سے ہوئی ہے۔

اے وی ایل سی کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل اسنیچنگ گینگ کے دو خطرناک ملزمان گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 400 گرام چرس، 240 گرام ہیروئن، ایک عدد ترازو، تین عدد موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کے لیے قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، سہراب گوٹھ اور خلجی گوٹھ سے دو منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!