ڈی ایچ اے فیز 8 میں سندھ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت، دو دریا پر 5 کلومیٹر ریس کا انعقاد

کراچی: سندھ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع دو دریا پر ایک خصوصی ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس 5 کلومیٹر طویل ریس میں تقریباً ایک ہزار مرد و خواتین شریک ہوئے، جنہوں نے شہداء کے لیے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔

اے وی ایل سی کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل اسنیچنگ گینگ کے دو خطرناک ملزمان گرفتار

تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ آج کا دن ان شہداء کے نام ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہر میں امن قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کراچی میں جرائم کا بدترین سال تھا، اس دوران شہر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں چھٹے نمبر پر آ گیا تھا، لیکن ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی قربانیوں سے کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ہر شہری کا روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس سے واسطہ پڑتا ہے، اس لیے اس شعبے میں بہتری اہم ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت جلد سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 1300 کیمرے نصب کرے گی، جن کے ذریعے نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر ریس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ حاضرین نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!