تہران: ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کو امریکا سے مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں، بات چیت صرف قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔ چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران پر دباؤ ڈالنے یا جارحانہ پالیسیوں کے ذریعے کوئی ملک ہماری خودمختاری کو چیلنج نہیں کر سکتا۔
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، سہراب گوٹھ اور خلجی گوٹھ سے دو منشیات فروش گرفتار
خطیب زادہ نے کہا کہ واشنگٹن کی جارحانہ روش ناقابل قبول ہے اور یہ طرز عمل بین الاقوامی تعلقات میں استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی 60 فیصد افزودہ یورینیم بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ہے اور ایران اور ایجنسی کے درمیان نئے رہنما اصول وضع کیے جا رہے ہیں تاکہ باہمی تعاون کو مؤثر بنایا جا سکے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ اسرائیل اور امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جن میں فردو، اصفہان اور نطنز کی حساس تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ ایران کی جانب سے ان حملوں کو اپنی خودمختاری اور امن کوششوں کے خلاف تصور کیا جا رہا ہے۔
