ڈی جی SBCA کے حکم کے باوجود غیرقانونی تعمیرات جاری،ڈائریکٹر سینٹرل ضیاء کو کس کی پشت پناہی حاصل ہے

کراچی : ضلع وسطی کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے بلاک I میں پلاٹ نمبر R-8 اور بلاک H میں پلاٹ نمبر A-900 پر گراؤنڈ پلس 2 منزلہ عمارتیں اور کمرشل دکانیں تیزی سے تعمیر کی جا رہی ہیں، پلاٹ B277 بلاک N میں گراؤنڈ پلس 2 شاپس جب کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ضوابط ان تعمیرات کو مکمل طور پر غیرقانونی قرار دیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سارا کام SBCA کے ڈائریکٹر سینٹرل زیا کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر پلاٹ نمبر A-900 سے 15 لاکھ روپے اور پلاٹ نمبر R-8 سے 10 لاکھ، میں گراؤنڈ پلس 2 شاپ، پلاٹ B277 بلاک N سے 15 لاکھ سروپے رشوت کے طور پر وصول کیے گئے تاکہ غیرقانونی تعمیرات کی راہ ہموار کی جا سکے۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈی جی SBCA شاہ میر خان بھٹو کی جانب سے حال ہی میں ایک سخت حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور FIR درج ہوگی۔
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ کارروائی صرف عام شہریوں اور چھوٹے بلڈرز کے لیے ہے؟
کیا ڈائریکٹر سینٹرل زیا جیسے افسران اس حکم سے بالاتر ہیں؟
جن پر ماضی میں بھی کرپشن کے الزامات لگے، اور جنہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر معطل کیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ ضلع وسطی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ماضی قریب میں ڈاکٹر عاصم حسین کے دباؤ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مؤثر کارروائی کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں300 سے زائد غیرقانونی پورشن ، پروجیکٹس منہدم کیے گئے۔
لیکن اب ایک بار پھر وہی پرانے چہرے، پرانے طریقے اور نئی کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں۔

مقامی شہریوں اور سماجی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ایکشن لیا جائے، کیونکہ SBCA کے بعض افسران بلڈرز کے ساتھ سازباز کرکے علاقے کا نقشہ بگاڑ رہے ہیں۔

اگر یہی صورتحال برقرار رہی، تو نہ صرف انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگا، بلکہ علاقے میں پانی، سیوریج، اور بجلی کے مسائل بھی مزید شدت اختیار کر جائیں گے

WhatsApp Image 2025 07 31 at 5.57.30 PM 1

WhatsApp Image 2025 07 31 at 6.11.19 PM

64 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی SBCA کے حکم کے باوجود غیرقانونی تعمیرات جاری،ڈائریکٹر سینٹرل ضیاء کو کس کی پشت پناہی حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!