ایس بی سی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا اقدام: بلڈرز اور مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا حکم

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے، شاہ میر خان بھٹو کی جانب سے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ منظوری کے بغیر تعمیر کرنے والے بلڈرز اور پلاٹ مالکان کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرائیں۔

حب سے کراچی غیر قانونی پانی کی ترسیل بے نقاب، حکومت بلوچستان کا ایکشن، دفعہ 144 نافذ

سرکاری اعلامیے کے مطابق، یہ کارروائیاں سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت عمل میں لائی جائیں گی۔ ڈی جی شاہ میر خان بھٹو نے ہدایت دی ہے کہ ہر ایف آئی آر کے ساتھ تمام ضروری شواہد — جن میں نوٹسز کی نقول، سائٹ انسپیکشن رپورٹس، تصویری ثبوت اور منظور شدہ نقشہ جات شامل ہوں — بھی منسلک کیے جائیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعمیراتی خلاف ورزیوں پر نوٹس صرف متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز ہی جاری کریں گے، جبکہ پولیس حکام سے قریبی رابطہ رکھ کر فوری قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی مکمل عمل داری یقینی بنائی جائے گی تاکہ شہر کی منصوبہ بندی اور انفراسٹرکچر کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 07 29 at 8.12.58 PM

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایس بی سی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا اقدام: بلڈرز اور مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!