حب سے کراچی غیر قانونی پانی کی ترسیل بے نقاب، حکومت بلوچستان کا ایکشن، دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ: حب سے یومیہ 200 سے 300 واٹر ٹینکرز کے ذریعے کراچی کو غیر قانونی طریقے سے پانی کی ترسیل کا انکشاف سامنے آنے کے بعد حکومت بلوچستان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلع حب میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

بھارت عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان استحکام و امن کا ضامن ہے – (ر) لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پانی چوری کے باعث حب میں پینے اور صنعتوں کے لیے پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات نے ضلع حب میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق، یومیہ دو سے تین سو واٹر ٹینکرز حب سے کراچی پانی لے جا رہے تھے، جن میں سے اکثر کی ترسیل غیر قانونی اور چوری شدہ پانی پر مشتمل تھی۔

ذرائع کے مطابق، اس سے قبل بھی حب ڈیم سے پانی کی چوری کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں پولیس اور واٹر بورڈ کے بعض اہلکاروں کی مبینہ سرپرستی کے الزامات بھی سامنے آئے تھے۔

منگھوپیر، نورانی ہوٹل اور حاجی ابراہیم گوٹھ سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں مضر صحت پانی مہنگے داموں شہریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے، جو صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ پانی کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور دفعہ 144 کے تحت کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “حب سے کراچی غیر قانونی پانی کی ترسیل بے نقاب، حکومت بلوچستان کا ایکشن، دفعہ 144 نافذ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!