فرئیر پولیس کی کامیاب کارروائی، کیٹیگری "B” کا خطرناک منشیات فروش گرفتار، سابقہ ریکارڈ بھی بے نقاب

کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق فرئیر تھانے کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کیٹیگری "B” میں شامل ایک خطرناک منشیات فروش ذاکر حسین ولد بگھا خان کو گرفتار کر لیا۔

اے وی ایل سی کی کامیاب کارروائیاں، موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار ملزمان گرفتار، اٹھ مسروقہ گاڑیاں برآمد

ایس ایچ او فرئیر اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ذاکر حسین ایک عادی مجرم ہے، جو اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے خلاف درج سابقہ مقدمات درج ذیل ہیں:

  1. ایف آئی آر نمبر: 54/2023، دفعہ 9(I)3A، تھانہ فرئیر

  2. ایف آئی آر نمبر: 182/2024، دفعہ 9(I)3A، تھانہ فرئیر

گرفتاری کے بعد اب ملزم کے خلاف نیا مقدمہ ایف آئی آر نمبر: 225/2025، جرم: دفعہ 9-3/B نارکوٹکس ایکٹ کے تحت تھانہ فرئیر میں درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک، سہولت کاروں اور دیگر ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “فرئیر پولیس کی کامیاب کارروائی، کیٹیگری "B” کا خطرناک منشیات فروش گرفتار، سابقہ ریکارڈ بھی بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!