اے وی ایل سی کی کامیاب کارروائیاں، موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار ملزمان گرفتار، اٹھ مسروقہ گاڑیاں برآمد

کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ آٹھ مسروقہ موٹر سائیکلیں، ٹیمپرنگ کے آلات اور دیگر شواہد برآمد کر لیے۔

پاکستان رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، لانڈھی سے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق اورنگی ون ڈویژن میں کارروائی کے دوران دو موٹر سائیکل لفٹرز ذیشان برکی اور ثناالرحمن کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نیو کراچی اور اطراف کے علاقوں سے گاڑیاں چوری کرکے مکینک کی مدد سے ان کے انجن اور چیسس نمبر ٹیمپرڈ کرتے تھے اور انہیں فروخت کر دیتے تھے۔

کارروائی کے دوران سیل کی گئی دکان سے ٹیمپرنگ کے آلات، ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور تین پنچ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جبکہ ایک تیسرا ساتھی، جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، فرار ہوگیا۔ اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری کارروائی میں اے وی ایل سی بلدیہ ڈویژن نے دو موٹر سائیکل چور ساحل مسیح اور عبداللہ کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ ان کی نشاندہی پر مزید تین موٹر سائیکلیں بازیاب کر لی گئیں۔

ملزم ساحل مسیح کا بھی سابقہ کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مزید انکشافات کی توقع ہے۔

70 / 100 SEO Score

One thought on “اے وی ایل سی کی کامیاب کارروائیاں، موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار ملزمان گرفتار، اٹھ مسروقہ گاڑیاں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!