نشانِ حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کا 77 واں یومِ شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

راولپنڈی / گوجرخان — پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے عظیم سپوت کیپٹن محمد سرور شہید کا 77 واں یومِ شہادت آج قومی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد ہوا جہاں ان کی بے مثال قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال، شہر کو پانی کی فراہمی معمول پر آگئی

گوجر خان میں واقع کیپٹن سرور شہید کے مزار پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں میجر جنرل عاکف اقبال نے شرکت کی۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

مساجد میں شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی و خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ علماء کرام نے کیپٹن سرور شہید کے درجات کی بلندی اور وطن کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

مسلح افواج نے اپنے پہلے نشانِ حیدر کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن سرور شہید کی 27 جولائی 1948 کو کشمیر کے تلپترہ سیکٹر میں دی گئی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کی بے مثال بہادری اور حب الوطنی کی داستان نئی نسل میں وطن سے محبت اور جذبہِ قربانی کو اجاگر کرتی ہے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہم ہر لمحہ تیار ہیں، اور کیپٹن سرور شہید کی شہادت ہماری تاریخ کا درخشاں باب ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

53 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!