کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق بن قاسم کلسٹر میں واقع پپری پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹیننس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، اور تمام فیڈرز پر بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
104 چوری شدہ گاڑیاں بازیاب، اصل مالکان کے حوالے — AVLC کی ملک گیر کارروائیوں کی کامیابی
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے ہفتہ کی صبح 7 بج کر 40 منٹ پر پپری پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کی، جس کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ شٹ ڈاؤن کے لیے درخواست کے الیکٹرک کے ڈپٹی جنرل منیجر گرڈ سسٹم آپریشنز کی جانب سے دی گئی تھی، جس کا مقصد پپری سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن کی مینٹیننس مکمل کرنا تھا۔
کراچی واٹر کارپوریشن اور کے الیکٹرک کے درمیان باہمی رابطہ اور فوری اقدامات کے باعث شہریوں کو کسی بڑی پریشانی سے بچا لیا گیا۔
