چین میں امریکی اہلکار کو ملک چھوڑنے سے روکا گیا، واشنگٹن نے تحفظات کا اظہار کر دیا

واشنگٹن / بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی سرکاری ملازم کو چین میں نجی دورے کے دوران ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ اہلکار امریکی پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس سے وابستہ ہے جو محکمہ تجارت کے تحت کام کرتا ہے۔

قلات: سیکیورٹی فورسز کا دو مرحلوں پر مشتمل آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک، خفیہ ٹھکانہ تباہ

محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق مذکورہ شخص ذاتی حیثیت میں چین گیا تھا اور امریکی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے پر چینی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں تاکہ اسے جلد از جلد حل کیا جا سکے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا کہ مذکورہ امریکی شہری نے اپنے ویزا کی درخواست میں اپنی سرکاری ملازمت ظاہر نہیں کی تھی اور اپریل میں چنگدو شہر میں اسے قومی سلامتی کے خلاف اقدامات کے شبہے میں حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس کیس سے متعلق کوئی معلومات نہیں، تاہم چین تمام داخلی و خارجی معاملات میں قانون کی حکمرانی کے اصول کے تحت کام کرتا ہے۔

چین میں یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی ویلز فارگو بینک کی ایک امریکی خاتون ملازم چن یو ماؤ پر ملک چھوڑنے کی پابندی عائد کی گئی، جس کے بارے میں چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایک مجرمانہ تحقیق کا حصہ ہیں، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسی روز امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ چینی نژاد امریکی محقق چنگوانگ گونگ نے حساس دفاعی معلومات چرانے کا اعتراف کر لیا ہے، جن میں جوہری میزائلوں کی نگرانی کرنے والے سینسرز کے ڈیزائن بھی شامل ہیں۔ ملزم نے دوران ملازمت 3,600 سے زائد خفیہ فائلیں ذاتی ڈیوائسز پر منتقل کیں۔

یہ حالیہ پیش رفتیں امریکہ اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں، جہاں جاسوسی، تجارتی رازوں کی چوری، اور داخلی معاملات میں مداخلت کے الزامات معمول بنتے جا رہے ہیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “چین میں امریکی اہلکار کو ملک چھوڑنے سے روکا گیا، واشنگٹن نے تحفظات کا اظہار کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!