قلات: سیکیورٹی فورسز کا دو مرحلوں پر مشتمل آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک، خفیہ ٹھکانہ تباہ

قلات (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مرحلوں پر مشتمل کامیاب کارروائی کے دوران بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سندھ زرعی انکم ٹیکس 2025 کے ڈرافٹ پر ذیلی کمیٹی کا اجلاس، مسودے کو مزید مؤثر و قابل عمل بنانے پر زور

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن 19 جولائی 2025 کو کیا گیا، جس میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ اس کارروائی کے بعد 21 جولائی کو علاقے میں ایک منصوبہ بند کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مزید چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھارتی پراکسی نیٹ ورک سے منسلک تھے اور بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں ملوث تھے۔
کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا، جہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کے خلاف بھارتی حمایت یافتہ عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “قلات: سیکیورٹی فورسز کا دو مرحلوں پر مشتمل آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک، خفیہ ٹھکانہ تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!