وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
قیوم آباد سے اغوا ہونے والا ڈیڑھ سالہ بچہ پنجاب سے بازیاب خاتون سمیت دو اغواکار گرفتار
اجلاس میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ منظور کر لیا گیا ہے۔ یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس سے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین کو ریلیف ملے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں مجالس کے پرامن انعقاد پر پوری قوم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی کابینہ کو ڈیڑھ سال مکمل ہو چکا ہے، اور اب سے ہر دو ماہ بعد تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ "جو وزارتیں بہتر کارکردگی دکھائیں گی انہیں شاباش ملے گی، اور جہاں خامیاں ہوں گی، وہاں اصلاح کی جائے گی، چاہے اس کے لیے تادیبی کارروائی ہی کیوں نہ کرنا پڑے”، انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ حکومت میں صرف کارکردگی اور قوم کی خدمت ہی معیار ہوں گے۔ "جھوٹا تاثر پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو وزرا معیار پر پورے اتریں گے وہ سروں کا تاج ہوں گے، اور جو نہیں اتریں گے انہیں اپنی کمزوریوں کا احساس دلایا جائے گا"، وزیراعظم نے کہا۔
