قیوم آباد سے اغوا ہونے والا ڈیڑھ سالہ بچہ پنجاب سے بازیاب خاتون سمیت دو اغواکار گرفتار

ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد سے چند روز قبل اغوا ہونے والا ڈیڑھ سالہ بچہ عبداللہ پنجاب کے شہر بہاولپور سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق بچے کے اغوا میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کیماڑی میں منشیات فروش گروہ پر پولیس کا چھاپہ 3 ملزمان گرفتار 2 کلو سے زائد چرس برآمد

پولیس کے مطابق 18 ماہ کا عبداللہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اغوا ہو گیا۔ واقعے کا مقدمہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنیکل ذرائع اور روایتی طریقوں کی مدد سے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے دوران محلے کے چوکیدار محمد اقبال کو شاملِ تفتیش کیا گیا۔ اس سے ملنے والے اہم سراغ کی بنیاد پر ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا، جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بچے کو وہ اپنے آبائی علاقے بہاولپور لے گئی تھی۔

تحقیقات کے مطابق، اغوا کی یہ واردات ذاتی دشمنی کی بنیاد پر کی گئی۔ گرفتار خاتون صائمہ کو جوڈیشل کسٹڈی میں جیل بھیج دیا گیا ہے، جبکہ چوکیدار محمد اقبال کا جسمانی ریمانڈ پولیس کو حاصل ہے اور تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد بچے کو بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “قیوم آباد سے اغوا ہونے والا ڈیڑھ سالہ بچہ پنجاب سے بازیاب خاتون سمیت دو اغواکار گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!