ڈپٹی کمشنر وسطی کی ہدایت پر الااعظم چوک میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، تین گرفتار

کراچی (رپورٹر): ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر لیاقت آباد کے مصروف ترین علاقے الااعظم چوک میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد سبحان احمد نے کی۔

وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش

ڈپٹی کمشنر کے مطابق الااعظم چوک پر غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو شدید ٹریفک مسائل اور آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا تھا۔ شہریوں کی شکایات اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

آپریشن کے دوران فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر غیر قانونی طور پر قائم کی گئی متعدد دکانیں، تھڑے اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ کارروائی کے دوران تین افراد کو حراست میں بھی لیا گیا جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے کہا کہ الااعظم چوک جیسے اہم مقام پر ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت میسر آ سکے۔

طحہ سلیم کا مزید کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہر کو صاف، منظم اور عوام دوست بنایا جا سکے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!