پاک کالونی میں پولیس و رینجرز کا مشترکہ گشت، منشیات فروش علاقہ چھوڑنے پر مجبور

کراچی: ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کی ہدایات پر تھانہ پاک کالونی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر انور علی نے رینجرز کے ہمراہ پرانا گولیمار کے علاقے کالا گیٹ میں مشترکہ گشت کا آغاز کر دیا۔ یہ علاقہ طویل عرصے سے منشیات فروشوں کی آماجگاہ تصور کیا جاتا رہا ہے۔

وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش

پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ گشت اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد منشیات فروش علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام نے علاقے میں مستقل بنیادوں پر پولیس پکٹ قائم کر دی ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے۔

اہلِ علاقہ نے پولیس اور رینجرز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مستقل جاری رہنے چاہئیں ورنہ دوبارہ جرائم پیشہ عناصر علاقے پر قابض ہو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان کیماڑی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتوقف کارروائیاں جاری رکھی جائیں، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی صورت میں متعلقہ اہلکار کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایچ او پاک کالونی انور علی نے میڈیا کو بتایا کہ "منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہماری انسدادی کارروائیاں جاری ہیں، بہت جلد پاک کالونی کو ان ناسوروں سے مکمل نجات دلائیں گے۔”

70 / 100 SEO Score

One thought on “پاک کالونی میں پولیس و رینجرز کا مشترکہ گشت، منشیات فروش علاقہ چھوڑنے پر مجبور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!