ریلوے کی تاریخ ساز کمائی: مالی سال 2024-25 میں 93 ارب روپے آمدن حاصل

اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے مالی سال 2024-25 کے اختتام پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تاریخ کی بلند ترین آمدن 93 ارب روپے حاصل کر لی ہے، جو کہ ادارے کے استحکام اور محنت کش عملے کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کراچی پولیس آفس میں ڈی آئی جی عمران شوکت کے اعزاز میں الوداعی تقریب اعلیٰ افسران کی شرکت

تفصیلات کے مطابق پسنجر ٹرینوں سے 47 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ فریٹ (مال بردار) ٹرینوں سے 31 ارب 50 کروڑ روپے آمدن ہوئی۔ ملٹری ٹریفک سے ادارے نے ڈیڑھ ارب، دیگر کوچنگ ذرائع سے 3 ارب جبکہ متفرق ذرائع سے 9 ارب 50 کروڑ روپے کمائے۔ اس طرح کل آمدن 93 ارب روپے رہی، جو پاکستان ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ پچھلے سال یہ آمدن 88 ارب روپے تھی۔

پسنجر سیکٹر میں کراچی ڈویژن سب سے آگے
پسینجر سیکٹر میں سب سے زیادہ آمدن کراچی ڈویژن نے پونے 15 ارب روپے کے ساتھ حاصل کی، جبکہ لاہور نے سوا 11 ارب روپے سے زائد ریونیو جنریٹ کیا۔ ہیڈکوارٹرز اور ملتان ڈویژن نے بالترتیب سوا پانچ اور پانچ ارب روپے کمائے۔ سکھر کی آمدن 4.8 ارب، راولپنڈی کی 4.7 ارب، پشاور کی 1.25 ارب جبکہ کوئٹہ نے 52 کروڑ روپے کمائے۔

فریٹ سیکٹر میں بھی کراچی کی برتری
فریٹ سیکٹر میں کراچی نے 28 ارب روپے کما کر برتری برقرار رکھی، جبکہ ملتان نے 1 ارب، لاہور نے 83 کروڑ، پشاور نے 77 کروڑ، راولپنڈی نے 31 کروڑ، سکھر نے 28 کروڑ اور کوئٹہ نے 10 کروڑ روپے حاصل کیے۔

ریلوے انتظامیہ کو خراج تحسین
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے محدود وسائل کے باوجود ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریلوے انتظامیہ اور مزدور قابلِ تحسین ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ "میں اپنے مزدور کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے ادارے کے استحکام کے لیے خون پسینہ بہایا”۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں مال برداری کے شعبے سے ریونیو کا حصہ 70 فیصد تک لایا جائے گا۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “ریلوے کی تاریخ ساز کمائی: مالی سال 2024-25 میں 93 ارب روپے آمدن حاصل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!