ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والے سینئر پولیس افسر عمران شوکت کے اعزاز میں کراچی پولیس آفس میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ابراہیم حیدری میں جعلی صحافی شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار بوتلیں رقم اور جعلی کارڈ برآمد
عمران شوکت کی خدمات حال ہی میں دوسرے صوبے کے حوالے کی گئی ہیں، جس کے بعد انہیں کراچی پولیس کے افسران اور ساتھیوں کی جانب سے شاندار انداز میں رخصت کیا گیا۔
تقریب میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ڈی آئی جی ساؤتھ، اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران شوکت ایک فرض شناس، محنتی اور پیشہ ور افسر ہیں جنہوں نے کراچی پولیس میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی ترقی پورے محکمے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ڈی آئی جی عمران شوکت نے اپنے خطاب میں کراچی پولیس کے ساتھ گزارے گئے وقت کو یادگار قرار دیتے ہوئے تمام افسران، اہلکاروں اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر انہیں سندھ کی ثقافتی اجرک، پھولوں کا گلدستہ اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جب کہ تمام افسران نے نیک تمناؤں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔

