کندھ کوٹ میں منو بھلکانی گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، جعلی وردیاں، راکٹ گولے اور اسلحہ برآمد، چار مشتبہ گرفتار

کندھ کوٹ (10 جولائی 2025) — کشمور کے ضلع کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز نے بدنام زمانہ منو بھلکانی گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا، جس میں دو ڈاکو زخمی اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، مضرِ صحت مواد برآمد

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی سربراہی میں جمال اور تنگوانی کے علاقوں میں کیے گئے اس بھرپور آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کو گینگ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکو زخمی ہو گئے۔

آپریشن کے دوران خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ کے گولے، گولیاں اور جعلی پولیس کی وردیاں برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ وردیوں کے حوالے سے ایس ایس پی کشمور نے بتایا کہ یہ گینگ وردیاں پہن کر پولیس کا روپ دھار کر شہریوں کو گمراہ کرتے اور سنگین جرائم جیسے اغواء، ڈکیتی، اور لوٹ مار میں ملوث ہوتے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق، منو بھلکانی گینگ کے تمام اہم ٹھکانے مسمار اور نذر آتش کر دیے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ باقی ماندہ مجرموں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

اس کامیاب کارروائی میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد مراد گھانگھرو، سی آئی اے یونٹ، تمام ایس ایچ اوز، مددگار فورسز، ریپڈ رسپانس ٹیمیں اور سندھ رینجرز نے بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ حصہ لیا۔

پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع کشمور کو مکمل طور پر جرائم سے پاک کر کے شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا، اور یہ مہم آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

WhatsApp Image 2025 07 10 at 8.00.53 PM WhatsApp Image 2025 07 10 at 8.00.54 PM WhatsApp Image 2025 07 10 at 8.00.54 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 10 at 8.01.28 PM WhatsApp Image 2025 07 10 at 8.01.36 PM

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!