کراچی (10 جولائی 2025) — ڈسٹرکٹ ایسٹ کی گلشن ڈویژن پولیس نے گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے نظارت پول کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالباسط ولد برکت علی کو گرفتار کر لیا۔
لیاری میں 9 خطرناک عمارتیں خالی، سندھ حکومت کا بڑا اقدام — شرجیل میمن کی اہم بریفنگ
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے تیار شدہ مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ اس کے مجرمانہ نیٹ ورک یا دیگر ساتھیوں تک پہنچا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
