پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیارے کی تباہی کے بعد بھارت کا ایک اور جھوٹ منظرِ عام پر آ گیا۔ مودی حکومت اور بی جے پی آئی ٹی سیل نے آپریشن "سندور” میں رافیل طیارہ نہ گرنے کا دعویٰ کیا، مگر حقائق نے اس پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بےنقاب کر دیا۔
قومی ہاکی ٹیم فائنل کھیلنے کے 16 دن بعد بھی ڈیلی الاؤنس سے محروم، وعدے وفا نہ ہوسکے
بی جے پی کے ترجمان ذرائع کی جانب سے جھوٹا بیان جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او اور چیئرمین نے رافیل کی تباہی کی تردید کی ہے۔ تاہم فرانسیسی دفاعی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے اس بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے رافیل طیاروں سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
بھارتی پروپیگنڈا مشینری کی جانب سے سچ کو چھپانے کی بار بار کوششیں کی گئیں، مگر رافیل کی تباہی اور بھارت کی ناکامی کے شواہد نے تمام دعوؤں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ بعض ذرائع نے تکنیکی خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیا، مگر ڈسالٹ ایوی ایشن کی باضابطہ وضاحت نے بھارتی مؤقف کی قلعی کھول دی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی ساکھ کو بچانے کے لیے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا سیل مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے، لیکن بین الاقوامی ادارے اور کمپنیاں اب ان کے جھوٹ کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔
یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سچ جتنا بھی دبایا جائے، آخرکار سامنے آ کر رہتا ہے۔
