ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ہلال امتیاز (ملٹری)، نے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہیں کشمیری طلبہ و طالبات نے اپنے روایتی انداز میں خوش آمدید کہا۔
رافیل طیارے کی تباہی پر بھارتی جھوٹ کا پردہ فاش، مودی سرکار کا پروپیگنڈا بے نقاب
دورے کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک اہم سوال و جواب کی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی سلامتی، کشمیر کی حیثیت، اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
طلبہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور وہ دن دور نہیں جب "کشمیر بنے گا پاکستان” کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کو کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
اس موقع پر طلبہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور افواجِ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کی محافظ ہے۔
