اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس کی مشترکہ کارروائی، گڈانی سے کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد
ترجمان نیوی کے مطابق ملاقات کے دوران پاک بھارت حالیہ کشیدگی، دفاعی حکمت عملی، اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے "معرکۂ حق” کے دوران پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں، دفاعی حکمت عملی اور بھارتی جارحیت کے خلاف بحری سرحدوں کے مؤثر دفاع پر نیول چیف اور ان کے ادارے کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک بحریہ نے نہ صرف مادرِ وطن کا وقار بلند رکھا بلکہ ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاک بحریہ ہمہ وقت ملکی سلامتی اور سمندری حدود کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔