پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس کی مشترکہ کارروائی، گڈانی سے کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیوی اور ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون بلوچستان) نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران گڈانی کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں شراب ضبط کرلی۔

ویسٹ پولیس کی بڑی کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ و نقدی برآمد

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ کامیاب کارروائی جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ ضبط کی گئی شراب کی مالیت تقریباً 350 ملین روپے بتائی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، شراب کی یہ بڑی کھیپ بین الاقوامی مقامات سے بحری راستے کے ذریعے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی۔ برآمد کی گئی منشیات کو قانونی کارروائی کے لیے ایکسائز، ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس ڈائریکٹوریٹ (ساؤتھ زون بلوچستان) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی نہ صرف پاک بحریہ کی سمندری نگرانی کی بھرپور صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس ہے بلکہ سمندر میں امن، قانون کی حکمرانی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس کے عزم کی بھی مظہر ہے۔

WhatsApp Image 2025 07 08 at 9.08.26 PM

64 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس کی مشترکہ کارروائی، گڈانی سے کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!